23 اپریل 2017 - 17:17
امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت پر دو ملین کے قریب زائرین کی کاظمین میں حاضری

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی زائرین میں سب سے زیادہ تعداد ایرانی زائرین کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم کاظمین(ع) کے متولی نے اعلان کیا ہے کہ امام موسی کاظم علیہ اللسلام کے ایام شہادت میں ایک ملین نو لاکھ زائرین نے حرم مطہر میں حاضری دی۔
گزشتہ سالوں کی طرحاس سال بھی زائرین میں سب سے زیادہ تعداد ایرانی زائرین کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق زائرین کی رفت و آمد کی سہولت کے لیے سو سے زیادہ بس سروس کا اہتمام کیا گیا جبکہ دیگر تمام سکیورٹی انتظامات بھی فراہم کئے گئے۔
نماز ظہرین کے قیام کے بعد حرم امام موسی کاظم علیہ السلام میں عزاداری کے مراسم پایہ تکمیل کو پہنچے اور زائرین شہر کاظمین سے اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲